مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے یوم بحریہ کی مناسبت سے اپنا ایک تہنیتی پیغام جاری کیا اور مبارکباد پیش کی۔
جنرل باقری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 7 آذر (28 نومبر) اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی جانب سے فضائیہ کے طیاروں کے تعاون سے آپریشن مروارید کے قابل فخر واقعہ کی یاد دلاتا ہے، جس کے دوران آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے ابتدائی مہینوں میں عراق کے البکر اور الامیہ کے تیل کے پلیٹ فارمز کو تباہ کیا گیا۔
اس یادگار دن کو ملک کے سرکاری کیلنڈر میں آرمی نیوی ڈے کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اور یہ عراقی بعثی حکومت کے بھاری ہتھیاروں سے لیس دشمن کے خلاف ایک غیر مساوی جنگ میں اس قابل فخر فورس کے سپاہیوں کی کوششوں اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب اپنی زندگی کے پانچویں عشرے میں اپنی دفاعی اور عسکری طاقت کو اتنا مضبوط کرچکا ہے کہ اب اپنی ماہر اور مؤمن انسانی طاقت اور مسلح افواج کی مدد سے ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور خطرے کے امکان کو مٹا چکا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے مزید کہا کہ ملکی بحریہ کی جانب سے سپریم کمانڈر انچیف امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کے اقدامات اور رہنما اصولوں کے تحت قومی اور بین الاقوامی پانیوں میں طاقتور اور تزویراتی موجودگی اور بحری خودمختاری کے حصول کے لیے رہبر معظم کے حکم کی تکمیل ہمیشہ جاری رہتی ہ جو ہمسایہ ملکوں کے لئے امن و دوستی اور دشمنوں کے لئے رعب و دہشت کا پیغام دیتی ہے۔
جنرل باقری نے اپنے پیغام کے آخر میں ملک کے تمام شہدا خاص طور پر بحریہ کے عظیم شہدا کی قربانیوں کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے یوم بحریہ کی مناسبت سے مسلح افواج اور بحریہ کو مبارک باد دی اور ملک اور سرحدوں کی محافظ افواج کی کامیابی اور سربلندی کے لئے دعا کی۔
آپ کا تبصرہ